24 جون، 2022، 4:00 PM

امریکہ کا یوکرائن کو راکٹ سسٹم سمیت مزید اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان

امریکہ کا یوکرائن کو راکٹ سسٹم سمیت مزید اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان

امریکی وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گيا ہے کہ امریکہ ، یوکرائن کو راکٹ سسٹم سمیت مزید اسلحہ فراہم کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پرس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ، یوکرائن کو راکٹ سسٹم سمیت مزید اسلحہ فراہم کرے گا۔ امریکی وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوکرائن کو 450 ملین ڈالر مالیت کا مزید اسلحہ دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق  امریکہ سے بھیجا گیا طویل فاصلے تک مار کرنے والا ہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹمز ( ہیمارس) یوکرائن پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ طاقتور ہتھیاروں کا ایک نظام ہے، اس سے یوکرائن کو امید ہے کہ روس کے حملے کا رخ موڑنے میں مدد مل سکتی ہے۔یوکرائن کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنیکوف نے ہیمارس کی آمد کے بارے میں اپنے ایک ٹوئٹ میں امریکی وزیر دفاع لائیڈآسٹن کا شکریہ ادا کیا تھا۔

News ID 1911335

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha